دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف ناقابل شکست 122 رن بنانے کے بعد سنچری کا کریڈٹ اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو دیا۔ کوہلی نے پہلی اننگ کے بعد کہا، "میں نے بہت سی چیزوں کو تناظر میں رکھا ہے اور درحقیقت میں تھوڑا چونک گیاتھا کیونکہ یہ وہ فارمیٹ تھا جس میں سنچری بنانے کی مجھے امید نہیں تھی۔ لیکن یہ سب خدا کے فضل ہے، میں سخت محنت کر رہا تھا اور یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو میرے اور ٹیم کے لیے بھی بہت خاص تھا۔" Kohli credits Anushka and daughter for scoring centuries
کوہلی نے کہا، "آپ مجھے ابھی اس طرح یہاں دیکھ رہے ہیں کیونکہ تمام چیزوں کو تناظر میں رکھا گیا ہے، وہ ایک ایسے شخص نے کیا ہے جو ان تمام مشکل وقتوں میں میرے ساتھ کھڑا رہا، وہ انوشکا ہیں۔ یہ سنچری خاص طور پر انہیں اور ہماری بیٹی وامیکا کے لیے وقف ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 ویراٹ کوہلی کی شاندار سنچری، افغانستان کی 101 رنز شکست
کوہلی نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جس میں 12 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ کوہلی کی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ 71ویں سنچری ہے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ یہ ایشیا کپ 2022 کی اب تک کی پہلی سنچری بھی ہے۔ سچن ٹندولکر (100) نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں، جبکہ کوہلی (71) سنچریوں کے لحاظ سے رکی پونٹنگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
یو این آئی