ETV Bharat / sports

India vs Australia 3rd Test تیسرے ٹیسٹ کے لیے شبمن گل اور کوہلی اندور پہنچے - تیسرے ٹیسٹ کے لیے کوہلی اندور پہنچے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ اندور میں یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے شبمن گل اور سابق کپتان وراٹ کوہلی اندور پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سیریز میں دو صفر سے آگے ہے۔ Virat and Shubman Gill Reached Indore

تیسرے ٹیسٹ کے لیے شبمن گل اور کوہلی اندور پہنچے

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 8:54 AM IST

اندور: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا میچ یکم مارچ سے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے ہندوستانی کھلاڑی اندور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر تک سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور ٹاپ آرڈر بلے باز شبمن گل اندور پہنچ گئے۔ شام تک، باقی کھلاڑی بھی پہنچ جائیں گے، کیونکہ ٹیم انڈیا کا اتوار کی دوپہر کو پریکٹس سیشن ہے۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔

انہوں نے پچھلی تین اننگز میں صرف 18 رنز بنائے ہیں۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اندور ٹیسٹ میں کے ایل راہل کی جگہ شبمن گل کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو اندور پہنچیں گے۔ کپتان پیٹ کمنز اور ڈیوس وارنر سمیت ٹیم کے 6 کھلاڑی انجری اور دیگر وجوہات کے باعث وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ٹیم کی ذمہ داری اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین اور نیتھن لیون کے کندھوں پر ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ باؤلنگ کی کمان مچل اسٹارک کے ہاتھ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia 2nd test بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 132 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کے لیے رویندر جڈیجہ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہیں بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھی رویندر جڈیجہ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ کو مدھیہ پردیش کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم اندور میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے سے شروع ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.