ETV Bharat / sports

Alyssa Healy on Eliminator Match شیور برنٹ کا کیچ نہ چھوڑتے تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، ایلیسا ہیلی

ڈبلیو پی ایل 2023 کے ایلیمینیٹر میچ میں یوپی کو شکست دے ممبئی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا کہ 'اگر ہم نٹالی شیور برنٹ کا کیچ نہ چھوڑتے تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔' Alyssa Healy on Drop Catch

Alyssa Healy on Eliminator Match
شیور برنٹ کا کیچ نہ چھوڑتے تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، ایلیسا ہیلی
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 2:38 PM IST

ممبئی: ویمنز پریمیئر لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں ممبئی سے شکست کے بعد یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا کہ 'اگر ہم نٹالی شیور برنٹ کا کیچ نہ چھوڑتے تو شاید میچ ہمارے حق میں ہوتا۔ ہم نے اپنی بولنگ پر اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ 'کوئی بھی یوپی واریئرز کو ایک مضبوط ٹیم کے طور پر نہیں دیکھ رہا تھا۔ جس طرح سے ہم نے کھیل دکھایا ہے اس سے بہت خوش ہوں۔ دو اچھی ٹیمیں فائنل میں پہنچی ہیں۔ ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت ہیں۔ ہماری ٹیم کی کھلاڑی کرن ان میں سے ایک ہیں۔"

واضح رہے کہ یوپی واریئرز کی انگلش کھلاڑی سوفی ایکلسٹون نے ممبئی کی نٹالی شیور برنٹ کا ایک آسان کیچ راجیشوری گائیکواڈ کے گیند پر ٹپکا دیا تھا جب وہ صرف چھ رنز پر تھیں۔ اس لائف لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیو برنٹ نے 38 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز بنائے، جس سے ممبئی نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 182 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ ممبئی نے واریرس کو 17.4 اوورز میں 110 رن پر آؤٹ کر کے فائنل میں داخل ہو گئیں اور یوپی واریئرز کو باہر کر دیا۔ اب ممبئی کی ٹیم دہلی کیپٹلس کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Women's Premier League یوپی واریئرز کو شکست دے کر ممبئی انڈینز فائنل میں داخل

یوپی واریرز اپنے اسپن گیند بازوں کی بدولت پہلے 10 اوورز تک قابو میں نظر آئے کیونکہ ممبئی کے بلے باز کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے لیکن سیور برنٹ ایک سرے پر ڈٹی رہیں۔ ممبئی انڈینز نے آخری پانچ اوورز میں 66 رنز جوڑکر 182 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں یو پی واریئرز کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈبلیو پی ایل 2023 کا فائنل مقابلہ 26 مارچ کو دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.