ETV Bharat / sports

Syed Mushtaq Ali Trophy سید مشتاق علی ٹرافی میں یوپی نے دہلی کو شکست دی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 8:11 AM IST

سید مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 کے ایلیٹ گروپ بی کے ایک میچ میں اتر پردیش نے دہلی کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ یو پی کی جانب سے کپتان کرن شرما نے ناٹ آؤٹ 52 رنز بنائے۔ Uttar Pradesh Beat Delhi

سید مشتاق علی ٹرافی میں یوپی نے دہلی کو شکست دی

جے پور: شیوم ماوی (14 رن پر چار وکٹ) اور کپتان کرن شرما (ناٹ آؤٹ 52) کی آل راؤنڈ کارکردگی نے اتر پردیش کو سید مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 کے ایلیٹ گروپ بی کے ایک میچ میں دہلی کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے دہلی کی ٹیم 19.5 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ دہلی کے آٹھ بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ شیوم کے علاوہ کرن شرما، کلدیپ یادو، کارتک تیاگی (ایک وکٹ) نے دہلی کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شیوا سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ Uttar Pradesh Beat Delhi

آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، یوپی کے کپتان کرن شرما اور آکاشدیپ ناتھ (31 ناٹ آؤٹ) نے شاندار بلے بازی کی اور میدان کے چاروں طرف شابدار شاٹس لگائےاور فتح کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں پورا کر لیا گیا۔

ایلیٹ گروپ ڈی کے ایک میچ میں گجرات نے بڑودہ کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے بڑودہ نے 20 اوورز میں 153 رنز بنائے جس کے جواب میں گجرات نے آخری گیند پر میچ میں آٹھ وکٹ پر 156 رنز بنائے۔ ایلیٹ گروپ بی کے ایک اور میچ میں حیدرآباد نے گوا کو باآسانی 37 رنز سے ہرا دیا۔ حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 177 رنز بنائے جس کے جواب میں گوا کی پوری ٹیم 18.5 اوور کے کھیل میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ راجستھان نے راجکوٹ میں سنسنی خیز مقابلے میں ریلوے کے خلاف آٹھ رنز سے جیت حاصل کی۔ راجستھان نے چھ وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں ریلوے آٹھ وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: Syed Mushtaq Ali Trophy سید مشتاق علی ٹرافی کے لیے یوپی کی ٹیم کا اعلان

موہالی میں جموں و کشمیر نے تجربہ کار مہاراشٹر کو سخت مقابلہ دیا، حالانکہ آخری اوور تک جاری رہنے والے میچ میں وہ تین وکٹ سے ہار گئے۔ پہلے کھیلتے ہوئے جموں و کشمیر نے پانچ وکٹوں پر 175 رنز بنائے، جسے مہاراشٹر تین گیندیں باقی رہتے حاصل کرنے میں کامیاب رہا، حالانکہ اس نے سات وکٹ گنوا دیے تھے۔ بنگال نے لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں اڈیشہ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے آسان جیت درج کی۔ اڈیشہ کی پوری ٹیم 86 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بنگال نے فتح کا ہدف 15ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.