ETV Bharat / sports

ہندوستان انڈر19 نے نیپال کو دس وکٹوں سے ہرایا

راج لمبانی کی غیرمعمولی بالنگ کی بدولت ہندوستان انڈر 19 نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ India Defeats Nepal By 10 Wickets

ہندوستان انڈر19 نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست ہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 2:54 PM IST

دبئی: ہندوستان کی جانب سے سلامی بلے باز ارشن کلکرنی 43 رن اور ادرش سینگھ 13 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ہندوستان 7.1 اوورز کیں بغیر کسی نقصان پر 57 رن بنا کر 257 گیند باقی رہتے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ آج آئی سی سی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی نیپال کی ٹیم کے سلامی بلے باز دیپک بوہرا پہلے ہی اوور میں ایک رن بنا کر لمبانی کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد ساتویں اوور میں اتم مگر صفر پر لمبانی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد نیپال کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور اس کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ نیپال کی جانب سے ہیمنت دھامی نے سب سے زیادہ آٹھ رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ارجن کمل اور ڈی بوہرا نے سات سات رنز بنائے۔ تین کھلاڑی صرف چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم انڈیا کے پاس صرف پانچ میچز ہیں

ہندوستان کی شاندار گیند بازی کے سامنے نیپال کی پوری ٹیم 22.1 اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 52 رنز کے اسکور میں 13 اضافی رنز بھی شامل ہیں۔ہندوستان کے لیے راج لمبانی نے سب سے زیادہ سات بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ آرادھیا شکلا نے دو اور ارشین کلکرنی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.