ETV Bharat / sports

عمر گُل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر - پاکستان کرکٹ ٹیم

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان کے ساتھ ساتھ پورے سپورٹ اسٹاف کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی نے اب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے بعد عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Umar Gul, Saeed Ajmal appointed as Pakistan pace, spin bowling coaches
عمر گُل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 6:32 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو سابق تیز گیندباز عمر گل اور سابق اسپینر سعید اجمل کو قومی ٹیم کے لیے بالترتیب فاسٹ باؤلنگ اور اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ نئے مقرر کیے گئے باؤلنگ کوچز کی ابتدائی اسائنمنٹس میں آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک ٹیسٹ سیریز اور 12 سے 21 جنوری 2024 تک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوری مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ، وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹونٹی کا کپتان مقرر کیا ہے۔

پاکستان کے لیے 2003 سے 2016 کے درمیان 47 ٹیسٹ اور 130 ون ڈے میچوں میں نمائندگی کرنے والے سابق تیز گیندباز عمر گل اس سے پہلے افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ گزشتہ پاکستان سپر لیگ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

  • Pakistan Cricket Board has recently appointed former players Umar Gul as the fast bowling coach and Saeed Ajmal as the spin coach. pic.twitter.com/GQ4S1RWGej

    — CricTracker (@Cricketracker) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپین کوچ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹس میں کل 447 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کوچ بھی کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.