ETV Bharat / sports

Turkey Beat Wales ترکی ٹیم نے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 8:21 PM IST

ترکی کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔اس جیت کے ساتھ ترکیہ کا اگلے راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

ترکی ٹیم نے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی

انقرہ:ترک قومی فٹ بال ٹیم نے یورو 2024 کے کوالیفائنگ مرحلے کےسلسلے میں ڈی گروپ میں وہیلز کو 2۔صفر سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ ترکیہ کا اگلے راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

ترکیہ کے صوبے سامسن میں کھیلے جانے والے میچ میں ترک ٹیم نے میدان میں اپنا پلہ بھاری رکھا، اور سامسن کے تماشائیوں کو اچھے کھیل سے محظوظ کرایا۔

اس فتح کے بعد ترک ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں لیڈر کی پوزیشن پر برقرار ہے۔چاند ستارے والی ٹیم نے 72 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے وہیلز کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔انہوں نے ٹیم کے کپتان حقان چالہان اولو اور نوجوان سٹار آردا گولیر سے ٹیلی فون پر بات کی۔اس میچ میں ترکیہ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنائے رکھا۔پورے میچ کے دوران ترکیہ نے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

ترکیہ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم مزید گول کرنے میں ناکام رہی ۔حرہف ٹیم کو بھی گول کرنے کے مواقع ملے لیکن ترک ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Football Team ہندوستانی فٹ بال ٹیم بالاسور متاثرین کے لیے کرے گی 20 لاکھ روپے کا عطیہ

گروپ کے دوسرے میچ میں آرمینیا نے لاٹویا کو 2۔1 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں 6 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔یورو 2024 کے لیے ٹیموں کا انتخاب 16 تا 21 اپریل 2023 کو کھیلے جانے والے میچوں کے ساتھ تعین ہو گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.