کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ون ڈے میں جیرالڈ کوٹزی کی خطرناک انداز میں شارٹ گیند لگنے سے ہیڈ کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ آسٹریلیائی بلے باز ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے وقت پر فٹ ہوں گے یا نہیں۔
میکڈونلڈس نے آئی سی سی کے حوالے سے نے کہایہ ایک فریکچر ہے۔ یہ کتنا سنگین ہے اور انہیں صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا یہ اسکین کے بعد معلوم ہوگا۔ میرے خیال میں ٹریوس ہیڈ کے بارے میں تفصیلات اسی وقت بتائی جا سکتی ہیں جب وہ اسکین کے لیے جائیں گے۔ میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن میرے خیال میں یہ چوٹ زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ قریب آرہا ہے اور ایسی صورتحال میں ایسا ہونا بہت افسوسناک ہے۔
ہیڈ کو ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور 29 سالہ کھلاڑی اب 8 اکتوبر کو چنئی میں میزبان ہندستان کے خلاف اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیے فٹ ہونے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ICC World Cup 2023 باووما اور نورتجے کی انجری سے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ
ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 28 ستمبر تک ٹورنامنٹ کے لیے اپنے حتمی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کا وقت ہے اور اس تاریخ کے بعد تبدیلیاں صرف ایونٹ کے منتظمین کی اجازت سے کی جا سکتی ہیں۔اگر ہیڈ کو باہر کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا کے پاس مارنس لیبوشن اور ہارڈ ہٹنگ آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ جیسے متبادل موجود ہیں جو ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔
یواین آئی