ETV Bharat / sports

Tom Latham Captain سری لنکا اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹام لیتھم کپتانی کریں گے - پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا سکواڈ

نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کے کپتان ہوں گے۔ ٹام لیتھم کی 2021 کے بعد پہلی بار قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ New Zealand squad against Pakistan

سری لنکا اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹام لیتھم کپتانی کریں گے

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 2:42 PM IST

کرائسٹ چرچ: ٹام لیتھم اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف گھریلوٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ این زیڈ سی نے اطلاع دی ہے کہ لیتھم، جو تقریباً دو سال بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کررہے ہیں، پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی قیادت بھی کریں گے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 اپریل سے کھیلی جائے گی جب کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے شروع ہوگا۔

دریں اثنا کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے لیتھم کو بلیک کیپس کی باگ ڈور سونپ دی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک اسٹیڈ نے کہا، “ہم نے اس سال ہندوستان کے خلاف ٹام کی صلاحیت اور ان کے شاٹ سلیکشن کو دیکھا۔ انہوں نے 2021 میں بنگلہ دیش کے دورے پر ناتجربہ کار ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان بھی سنبھالی ہے اور ہم کووڈ کے دوران ان کی کپتانی کی مہارت سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 پنجاب کنگز کے جونی بیریسٹو آئی پی ایل سے باہر

لیتھم کی ٹیم 14 سے 24 اپریل تک لاہور (تین) اور راولپنڈی (دو) میں پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے قبل اپریل کے پہلے ہفتے میں آکلینڈ، ڈیونیڈن اور کوئنس ٹاؤن میں سری لنکا کا سامنا کرے گی۔ سری لنکا اور پاکستان کی ٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم: ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوز، مارک چیپ مین، میٹ ہنری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ (صرف سری لنکا سیریز)، ہنری شپلے، ایش سوڈھی، ول ینگ۔(ڈین کلیور، کول میکونچی اور بلیئر ٹکنر کو صرف پاکستان کے دورے کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔)

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.