ETV Bharat / sports

India vs South Africa بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے پہلے سکیورٹی کے پختہ انتظامات

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور اس کے لیے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو سختی سے ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ کوئی بھی قابل اعتراض سامان ساتھ نہ لائیں۔ Tight security arrangements of Ind vs SA

بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے پہلے سیکورٹی کے پختہ انتظامات

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 12:11 PM IST

رانچی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور اس کے لیے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی قابل اعتراض اشیاء ساتھ نہ لائیں، ایسا کرنے پر انہیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ڈراپ گیٹ سے واپس لوٹناہوگا۔ security arrangements ahead of match Ind vs SA

رانچی کے ڈپٹی کمشنر راہل کمار سنہا نے آج کہا کہ انتظامی ٹیم میچ کے دوران جے ایس سی اے ٹیم کے ساتھ تال میل میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور بیٹھنے کے انتظامات سے متعلق کسی بھی معاملے میں پہلا ردعمل جے ایس سی اے ٹیم کی جانب سے ہوگا جس کے بعد انتظامی ٹیم صورتحال کے مطابق کام کرے گی۔

رانچی کے ایس ایس پی کشور کوشل نے کہا کہ تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقت پر اپنے کام کی جگہ پر پہنچ جائیں اور تال میل کے ساتھ اپنی ڈیوٹی فوری طور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص غیر مجاز طور پر اسٹیڈیم میں داخل نہ ہو اور اپنے ساتھ کوئی قابل اعتراض چیز نہ لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں بوتلیں، کیمرے، تھیلے،بیگ، لائٹر، ماچس یا کوئی اور قابل اعتراض اشیاء لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

میچ کے دوران مناسب امن و امان کے لیے مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ کرکٹ کھلاڑیوں کی رانچی آمد کے لیے جھارکھنڈ پولس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی سطح کے 29 اہلکاروں کے علاوہ 500 پولیس افسران، انسپکٹرز اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد فوجی بھی مورچہ سنبھالیں گے۔ ہوائی اڈے سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے راستے کے علاوہ جے ایس سی اے اسٹیڈیم اور ہوٹل کمپلیکس میں مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے آج

قبل ازیں، رانچی کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے میچ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس-انتظامی حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.