ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 لکھنؤ میں ورلڈ کپ میچز کے لیے سولہ لاکھ روپے کا خصوصی ٹکٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 10:42 PM IST

لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے لیے خصوصی ٹکٹوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 16 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ خصوصی ٹکٹ لینے والوں کو اسٹیڈیم میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ticket worth rs 16 lakh at ekana stadium for cricket world cup 2023
لکھنؤ میں ورلڈ کپ میچز کے لیے سولہ لاکھ روپے کا خصوصی ٹکٹ

لکھنؤ: بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی میچز ملک کے مختلف اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔ جس کے کچھ میچیز اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں۔ اس تعلق سے ایکانا اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کی قیمت 16 لاکھ روپے ہے۔ اس ٹکٹ میں مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہے، جیسے کہ اس خصوصی ٹکٹ میں ایک ساتھ پانچ میچوں کے ٹکٹ ہیں۔

اس کے علاوہ اس ٹکٹ کو خریدنے کی صورت میں آپ کو ایک لگژری کارپوریٹ باکس الاٹ کیا جائے گا، جس میں صرف 16 لوگ بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔ شائقین کو کھانا اور دیگر فائیو اسٹار جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ فی الحال ایسے تمام کارپوریٹ بکس تقریباً بُک ہو چکے ہیں۔ مختلف اسپانسر کمپنیوں اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھی کچھ باکس الاٹ کیے ہیں۔

ایکانہ اسٹیڈیم میں کارپوریٹ باکس میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات

ایکانا اسٹیڈیم پر پہلا میچ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا جو میں افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی تھی۔ اس کے بعد اب اس اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہوگا۔ ہالینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 26 اگست کو افغانستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ ہو گا جب کہ 29 اکتوبر کو بھارت اور عالمی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ ایک میچ اگلے ماہ نومبر میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ان میچوں کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آئی سی سی لنک اور بک مائی شو کے ذریعے شروع ہو گئی ہے۔ آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کو اسٹیڈیم کے باکس آفس پر آف لائن ٹکٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔ عام لوگوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے لیکن کچھ خاص ٹکٹ ایسے ہیں جن کے لیے عام کرکٹ شائقین حیران ہی رہ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے، جس میں کارپوریٹ باکس کا 16 لاکھ روپے کا ٹکٹ بہت خاص ہے۔

اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم کے میڈیا مینیجر گورو کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ باکس کے ٹکٹ کی قیمت 16 لاکھ روپے ہے۔ اس ایک باکس میں 16 سے 20 نشستیں ہیں۔ دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے علاوہ یہاں شائقین کے لیے بہت سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جو شائقین کے لیے میچ دیکھنے کا لطف بہت خاص بنائے گا۔ ناظرین کو ان کارپوریٹ خانوں میں فائیو اسٹار جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہمارے پاس ایسے بہت سے کارپوریٹ باکسز ہیں جن میں آپ بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر اسپانسر کمپنیاں اور انڈین کرکٹ کنٹرول ان کارپوریٹ باکسز کو بک کرواتے ہیں، تاکہ وہ اپنے مہمانوں کو بہتر انتظامات فراہم کر سکیں۔

قابل ذکر ہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 29 اکتوبر کو اس گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے یک روزہ بین الاقوامی میچ کے لیے ابھی آن لائن بکنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر بکنگ شروع ہو جائے گی۔ باقی میچوں کے لیے ٹکٹ بکنگ اس لنک https://tickets.cricketworldcup.com کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.