ETV Bharat / sports

India vs Australia 3rd ODI تیرہ مارچ سے چنئی میں تیسرے ون ڈے کے ٹکٹوں کی فروخت

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:23 AM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چنئی میں 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ وہیں تیسرے ون ڈے کے لیے تیرہ مارچ سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو جائے گی۔ India vs Australia 3rd ODI ticket sales announced

تیرہ مارچ سے چنئی میں تیسرے ون ڈے کے ٹکٹوں کی فروخت

چنئی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے کے ٹکٹوں کی فروخت 13 مارچ سے شروع ہوگی۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 22 مارچ کو ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 13 مارچ سے شروع ہوگی۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی این سی اے) نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹکٹ پے ٹی ایم اور انسائیڈر سے آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 18 مارچ سے آف لائن ٹکٹ عوام کے لیے دستیاب کرائے جائیں گے جو اسٹیڈیم کے باہر موجود کاؤنٹر سے خریدے جاسکتے ہیں۔ ٹی این سی اے نے جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے I لوئر اسٹینڈ میں نشستوں کا انتظام کیا ہے، جنہیں اپنی نشستوں تک پہنچنے کے لیے وہیل چیئر تک رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Glenn Maxwell And Mitchell Marsh میکسویل، مارش کی ہندستان دورہ پر ون ڈے ٹیم میں واپسی

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کرکٹ میچ کے دوران دو نئے اسٹینڈز کی نقاب کشائی کریں گے۔ دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں میں مصروف بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھارت آسٹریلیا ون ڈے میں تماشائی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ چنئی تقریباً تین سال بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 17 مارچ سے ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 مارچ کو ممبئی میں، دوسرا ون ڈے 19 مارچ کو وشاکھاپٹنم میں اور تیسرا ون ڈے 22 مارچ کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.