ETV Bharat / sports

انگلینڈ میں مختلف حالات میں کھیلنا سب سے مشکل چیلنج: چیتشور پجارا

پجارا نے بی سی سی آئی ٹی وی کو بتایا کہ انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے ایک ہی دن میں مختلف حالات میں کھیلنا سب سے مشکل چیلنجہوتا ہے کیونکہ بارش کی وجہ سے آپ کو میدان سے باہر جانا پڑتا ہے اور پھر اچانک بارش بند ہونے سے آپ کو دوبارہ کھیلنا پڑتا ہے۔

cheteshwar pujara
چیتشور پجارا
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 12:12 PM IST

بھارتی بلے باز چیتشور پجارا نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ایک ہی دن مختلف حالات میں کھیلنا بلے بازوں کے لیے سب سے مشکل ثابت ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں 18 جون سے نیوزی لینڈ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس کے بعد ٹیم کو 4 اگست سے میزبان انگلینڈ کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

پجارا نے بی سی سی آئی ٹی وی کو بتایا کہ "بیٹسمین کے لیے ایک ہی دن میں یہاں مختلف حالات میں کھیلنا سب سے مشکل ہے کیونکہ اگر بارش ہوتی ہے تو آپ کو میدان سے باہر جانا پڑتا ہے۔ پھر اچانک بارش رک جاتی ہے تو آپ کو دوبارہ شروعات کرنی پڑتی ہے۔

اس دوران میں وقفہ بھی ہوگا اور وہی وہ سب چیزیں ہے جو آپ کو چیلنج کریں گی جس کو سمجھنے اور قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو ذہنی طور پر مضبوط رہنا ہوگا اور اپنی توجہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔ آپ کو جو بریک ملیں گے اس کا استعمال کرنا بہت ضروری ہوگا۔ "

نیوزی لینڈ نے حال ہی میں انگلینڈ کے ساتھ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور سیریز 0۔1 سے جیت لی تھی۔ پجارا نے کہا کہ کیوی ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا لیکن بھارتی ٹیم بھی کسی بھی قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

"وہ (نیوزی لینڈ) فائنل سے قبل دو ٹیسٹ میچ کھیل کر یقینی طور پر خوش ہونگے لیکن جب فائنل کی بات آئے گی تو ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور چیمپئن شپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہمیں تیاری کے لیے 10 سے 12 دن کا وقت ملا ہے، ہم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے اور ہم دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ہم نے ان دنوں کو صحیح طریقے سے استعمال کیا تو مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں چیلنج کے لیے تیار ہوگی۔

ڈبلیو ٹی سی کا فائنل پجارا اور فاسٹ بولر ایشانت شرما کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ وہ اب صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔

پجارا نے کہا "ذاتی طور پر یہ فائنل میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں صرف اس ایک فارمیٹ میں ہی کھیل رہا ہوں اور یہ کرکٹ کا سب سے مشکل فارمیٹ ہے۔ ہم نے یہاں تک پہنچنے کے لیے ایک ٹیم کی حیثیت سے بہت محنت کی ہے۔ میں اور دیگر کھلاڑی فائنل میچ کے تعلق سے بہت پرجوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.