لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز آج ایجسٹن برمنگھم سے ہو گیا۔ سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔22 رنوں کے مجموعی اسکور پر اس وقت پہلا جھٹکا لگا جب بین ڈوکیٹ 12 رن بنا کر ہیجل ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
اس کے بعد جیک کرولی اور اولی پاپ نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کی اہم شراکت داری کی۔لیکن 31 رنوں کے انفرادی اسکور پر ولی پاپ لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد جیک کرولی بھی61 رنوں کے انفرادی اسکور پر بولینڈ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے۔
ہیری بروک 32 رن بنا کر لیون اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر ہیجل ووڈ کے شکار بنے۔
آخری اطلاع موصول ہونے تک انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 200 رن بنا لئے ہیں۔ جو روٹ 50 رن اور جانی بیرسٹو 11 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیجل ووڈ اور نیتھن لیون کو دو دو وکٹ جبکہ بولینڈ کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کا آغاز آج سے ایجسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم سے ہو رہا ہے۔ یہ سیریز کا 73 واں ایڈیشن ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز لندن، تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا، چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول کرکٹ گراؤنڈ لندن میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ICC Test Ranking رہانے شاردول کو ٹیسٹ رینکنگ میں برتری مل گئی، جانیں کون ہے ٹاپ تھری میں؟
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں جب کہ 6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔ گزشتہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔
یو این آئی