ETV Bharat / sports

South Africa vs Bangladesh: تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی

بنگلہ دیش کی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ (SA بمقابلہ BAN) کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے باآسانی 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ South Africa vs Bangladesh

تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 6:32 PM IST

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت کر تاریخ رقم کی یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے افریقی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی ہے بنگلہ دیش کی کارکردگی اعتماد سے بھرپور تھی۔ تسکین احمد نے آٹھ سال بعد ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے جنوبی افریقہ صرف 154 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اس کے بعد جب بنگلہ دیش ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترا تو اس کے کپتان تمیم اقبال نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو باآسانی ہدف تک پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر 26.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 156 رنز بنا کر تاریخ رقم کی۔

یہ میچ ڈے نائٹ تھا لیکن میچ غروب آفتاب سے پہلے ختم ہو گیا۔ اس سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے گھر میں کبھی ون ڈے نہیں ہارا تھا۔ٹاس جیتنے کے بعد کپتان ٹیمبا باووما کا مشکل پچ پر بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کے اپر اور مڈل آرڈر بلے باز بہت زیادہ جارحانہ انداز میں اپنی وکٹیں کھوتے رہے۔ کئی بلے باز باؤنڈری مارنے کی کوشش میں خراب شاٹس کا شکار ہو گئے۔

ان تمام واقعات کے باوجود ان کے گراؤنڈ پر فیصلہ کن میچ میں 37 اوورز میں آل آؤٹ ہونا حیران کن تھا۔ جنوبی افریقہ کا مجموعی طور سے 154 رن بنانا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کا سب سے کم سکور تھا۔ اس سیریز میں ہارنے سے ٹیم اب ون ڈے سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اب 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا راستہ مزید مشکل ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.