بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 44 رن کی برتری حاصل تھی لیکن دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے لڑکھڑاتی شروعات کرتے ہوئے اپنے چار وکٹ صرف 39 رن تک گنوا دیئے۔ بنگلہ دیش کے پاس اب کل سبقت 89 رن کی ہوگئی ہے اور اس کے چھ وکٹیں محفوظ ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے عابد علی نے 93 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 282 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے، عبداللہ شفیق گزشتہ روز اپنے 52 رنز میں زیادہ اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی کا کھاتہ نہ کھلا اور کپتان بابر اعظم 10 رن بنا کر حسن معراج کا شکار بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈن نے آسٹریلیا سے پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنے کی اپیل کی
فہیم اشرف نے 80 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رن بنا کر ٹیم کو 286 رنز تک پہنچایا اور آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ تیج الاسلام نے 44.4 اوورز میں 116 رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی تھیں۔
یو این آئی