کرائسٹ چرچ: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لندن میں گھٹنے کی انجری کا علاج مکمل کر چکے ہیں اور وہ 15 اکتوبر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وہ 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل ان کی میچ فٹنس کا آخری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ Shaheen Afridi to join Pakistan team on Oct 15
جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران شاہین کے دائیں پیر کی گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔ تاہم وہ ایشیا کپ کے آغاز تک ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ فٹ ہونے کی امید میں اگست میں وہ ٹیم کے ساتھ ہالینڈ کے دورے پر بھی گئے تھے۔ لیکن وہاں ان کی چوٹ مزید بڑھ گئی اور انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھنے کے لیے لندن بھیج دیا گیا۔
شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہونے اور ورلڈ کپ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ کھیل اور اپنی پسندیدہ ٹیم سے دور رہنا اور کچھ بہترین میچوں کا حصہ نہ ایک مشکل وقت رہا ہے۔'
فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ گزشتہ 10 دنوں سے بغیر کسی پریشانی کے اپنے پورے رن اپ اور تیز رفتار کے ساتھ چھ سے آٹھ اوورز کر رہے ہیں۔ چوٹ سے واپس آنا مشکل رہا، لیکن انہوں نے اس کا لطف اٹھایا۔ سچ پوچھیں تو میں پہلے سے زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں اور ٹیم کی جرسی پہننے کا انتظار نہیں کر سکتا۔"
پاکستان اور لاہور قلندرز کے ساتھی کھلاڑی فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لیے لندن گئے تھے۔ وہ ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ انہیں مرکزی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا لیکن پھر محمد حارث اور شاہنواز دہانی کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں میں انہیں شامل کیا گیا۔ مانا جارہا ہے زمان بھی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیل رہی ہے اور مڈل آرڈر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ اگرچہ ورلڈ کپ کےلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، لیکن ٹیمیں 15 اکتوبر تک اپنی اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان اپنی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: