حیدرآباد: بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی مَردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف سُپر 12 میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی 23 اننگز میں 88.75 کی اوسط سے 1065 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے آئی سی سی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 13 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ وہ 11 بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ Virat Kohli Millstone in T20 World Cup
-
T20 WC: Virat Kohli becomes highest run-scorer in tournament's history
— ANI Digital (@ani_digital) November 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/7ZcDx5GJTg
#ViratKohli #T20WorldCup #INDvsBANG #CricketTwitter pic.twitter.com/rJdJkRCQsS
">T20 WC: Virat Kohli becomes highest run-scorer in tournament's history
— ANI Digital (@ani_digital) November 2, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/7ZcDx5GJTg
#ViratKohli #T20WorldCup #INDvsBANG #CricketTwitter pic.twitter.com/rJdJkRCQsST20 WC: Virat Kohli becomes highest run-scorer in tournament's history
— ANI Digital (@ani_digital) November 2, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/7ZcDx5GJTg
#ViratKohli #T20WorldCup #INDvsBANG #CricketTwitter pic.twitter.com/rJdJkRCQsS
کوہلی نے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جنہوں نے 31 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں 39.07 کی اوسط سے 1016 رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں جے وردھنے کے بعد کرس گیل (965 رنز) اور روہت شرما (904رنز) ہیں۔
وراٹ کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے چار میچوں میں تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ پاکستان اور ہالینڈ کے خلاف ففٹی بنانے کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 44 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔