ETV Bharat / sports

T20 World Cup سیمی فائنل میں شکست کے بعد بہت سے کھلاڑی ریٹائر ہوں گے، گواسکر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سمیی فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد کھلاڑیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اسی ضمن میں سابق کرکٹرسنیل گواسکر نے یہاں تک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ کے بعد بہت سے کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ There Will Be Some Retirements Says Gavaskar After India Humiliating Loss To England

T20 World Cup: There Will Be Some Retirements Says Gavaskar After India Humiliating Loss To England
سیمی فائنل میں شکست کے بعد بہت سے کھلاڑی ریٹائر ہوں گے، گواسکر
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 11:05 AM IST

ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہاکہ مستقبل میں موجودہ ٹیم سے کچھ کھلاڑی ریٹائر ہوں گے۔ انہوں نے کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا، لیکن انہیں لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بہت سے کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں۔ انگلینڈ کے اوپنرز جوس بٹلر (49 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 80) اور ایلکس ہیلز (47 میں ناٹ آؤٹ 86) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں 169 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انگلیڈ کو بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے فاتح بنایا۔

میچ کے بعد بھارت کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ لائن اپ میں کئی تبدیلیوں کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ گواسکر نے کہاکہ “کپتان کے طور پر اپنی پہلی اسائنمنٹ پر انڈین پریمیئر لیگ جیتنے کے بعد، انہوں نے ہاردک پانڈیا کو اگلا کپتان نامزد کیا۔ ہاردک پانڈیا یقینی طور پر مستقبل میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے اور کچھ کھلاڑی ریٹائر ہو جائیں گے۔

73 سالہ لیجنڈ نے گزشتہ چند برسوں میں آئی سی سی ایونٹس کے اہم ناک آؤٹ میچوں میں بھارتی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ 'مجھے لگتا ہے کہ بھارت ان ناک آؤٹ میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ خاص طور پر بیٹنگ کے ساتھ اور یہ بلے بازی ہے، جو بھارتی ٹیم کی طاقت رہی ہے۔ سیمی فائنل میں بیٹنگ اتنی اچھی نہیں تھی جتنی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوں نے اچھے رنز نہیں بنائے جس کا باؤلرز دفاع کر سکتے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.