ETV Bharat / sports

ٹی 20عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 10:57 PM IST

چارمیچوں میں جنوبی افریقہ کی تیسری جیت ہے اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے گروپ میں انگلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کا آخری گروپ میچ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں انٹری ملتی ہے یا نہیں۔

ٹی 20عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست
ٹی 20عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

جنوبی افریقہ نے اپنے تیز گیند بازوں کگیسو ربادا اور اینرک نورٹیز کی تین تین وکٹوں کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو 18.2 اوورز میں صرف 84 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے بعد 13.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا کر جنوبی افریقہ نے آسانی سے میچ جیت لیا۔

کپتان ٹیمبا باؤما 28 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملر بھی دو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے پانچ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ رائسی وینڈر ڈیوسین اور کوئنٹن ڈی کاک نے بالترتیب 27 گیندوں پر 22 اور 15 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد چار اوورز میں 18 رنز دے کر دو وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے۔ ان کے علاوہ مہدی حسن اور نسیم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے خطرناک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی۔ ربادا نے چار اوورز میں محض 20 رنز دے کر تین اور نورٹیز نے 3.2 اوورز میں صرف آٹھ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی نے دو اور ڈوین پریٹوریئس نے ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 84 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے 36 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 24 ، آٹھویں نمبر کے بلے باز مہدی حسن نے 25 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 اور شمیم ​​حسین نے 20 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم محض 34 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد پھر میچ میں واپسی نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست، سیمی فائنل میں پہنچنا اب مشکل

چارمیچوں میں جنوبی افریقہ کی تیسری جیت ہے اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے گروپ میں انگلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کا آخری گروپ میچ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں انٹری ملتی ہے یا نہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.