گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بولر اسپن گیند باز کارتک میپن نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی 2022 ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹریک ہے۔ UAE's Karthik Meiyappan takes first hat-trick of 2022 T20 World Cup
میپن نے 15ویں اوور کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی گیند پربالترتیب بھانوکا راجا پکسے، چریتا اسلنکا اور داسن شاناکا کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ بنایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پانچویں اور اس ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔
دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گیند باز میپن نے اپنے چار اووروں میں 19 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی