ETV Bharat / sports

T20 World Cup سری لنکا نے افغانستان کو سیمی فائنل ریس سے باہر کردیا - T20 World Cup SL knock Afghanistan

افغانستان چار میچوں میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے چار میچوں میں چار پوائنٹس ہیں، لیکن وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسرے نتائج پر منحصر کرے گا۔ T20 World Cup

T20 World Cup: SL knock Afghanistan out after clinical 6 wicket victory
سری لنکا نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیا
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 3:35 PM IST

برسبین: سری لنکا نے وینندو ہسرنگا (13/3) کی شاندار گیند بازی اور دھننجے ڈی سلوا (66) کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ SL knock Afghanistan out after clinical 6 wicket victory

گروپ 1 کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 145 رن کا ہدف دیا تھا جسے سری لنکا نے 18.3 اووروں میں حاصل کر لیا۔

افغانستان چار میچوں میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے چار میچوں میں چار پوائنٹس ہیں، لیکن وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسرے نتائج پر منحصر کرے گا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے اننگ کا اچھا آغاز کیا، لیکن مڈل آرڈر بلے باز اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ پاور پلے میں اوپنرز رحمان اللہ گرباز (28) اور عثمان غنی (27) نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنےآئے ابراہیم زدران نے 18 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے، جب کہ ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز خاطر خواہ کردار ادا نہ کرسکا۔

افغانستان نے 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنالئے تھے لیکن سری لنکا نے آخری اوورز میں لگاتار وکٹیں لیتےہوئے رن ریٹ پر لگام لگائی۔ افغان ٹیم نے آخری پانچ اوورز میں پانچ وکٹ گنواتے ہوئے صرف 40 رنوں کا اضافہ کیا اور 20 اوورز میں 144/8 رنز بنائے۔

سری لنکا کے لیے ہسرنگا نے چار اوورز میں 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہیرو کمارا نے دو جبکہ کسن راجیتا اور دھننجے ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لیا۔

افغانستان نے ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت درج کرنے کے لئے عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا اورسری لنکا پاورپلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز ہی بنا سکی۔ کسل مینڈس نے ساتویں اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی لیکن اگلے ہی اوور میں راشد خان (31/2) نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔

سری لنکا کی دو وکٹیں 46 رنز پر گرنے کے بعد ڈی سلوا اور چریتا اسلانکا نے 54 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔ اسلانکا نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ ڈی سلوا 42 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آخر تک وکٹ پر جمے رہے۔ انہوں نے بھانوکا راجاپکسے (14 گیندوں، تین چوکوں، 18 رنز) کے ساتھ بھی 42 رنز جوڑے اور 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر سری لنکا کوجیت دلادی۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.