ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کی شرمناک شکست - نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سُپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہوا جس میں پہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 200 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیائی ٹیم 111 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ New Zealand Beat australia by 89 Runs

T20 World Cup: New Zealand Beat australia by 89 Runs
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا فاتحانہ آغاز
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 5:25 PM IST

Updated : Oct 22, 2022, 7:13 PM IST

سڈنی: T20 World Cup 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سُپر 12 پہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور گزشتہ رنر اپ نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیون کانوے کے شاندار 92 رنز اور فن ایلن کی جارحانہ 42 رنز کی اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا جس کے جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ New Zealand Beat australia by 89 Runs

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی رنر اپ نیوزی لینڈ نے سپر 12 کے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی اپنی مہم کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیون کونوے (ناٹ آؤٹ 92) اور فن ایلن (42) کی مدد سے آسٹریلیا کے سامنے 201 رنز کا ہدف رکھا۔ اس کے بعد کیوی ٹیم نے ٹم ساؤتھی (6/3) اور مچل سینٹنر (31/3) کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 111 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

کونوے-ایلن کی جوڑی نے آسٹریلیا کو مضبوط آغاز فراہم کیا، چار اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے۔ ایلن کے آؤٹ ہونے کے بعد کونوے آخر تک کھڑے رہے اور نیوزی لینڈ کو 200 کے اسکور تک لے گئے۔ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا دباؤ میں آگیا۔ صرف دو کینگرو بلے باز 20 رنز کا ہندسہ چھو سکے، گلین میکسویل نے 28 (20) کے ساتھ ٹاپ اسکور کیا جبکہ پیٹ کمنز نے 18 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 20 میچوں میں صرف پانچ بار کامیابی حاصل کی ہے۔ کین ولیمسن واحد کیوی کپتان ہیں جنہوں نے دو بار ایسا کیا۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس فیصلے نے ان پر الٹا اثر کیا۔ ایلن نے 16 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو چار اوورز میں 56 تک پہنچا دیا۔ تاہم جوش ہیزل ووڈ نے انہیں پانچویں اوور میں آؤٹ کر کے رفتار کو کچھ حد تک کم کر دیا۔ کپتان کین ولیمسن نے 23 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے اور ڈیون کونوے کے ساتھ 69 رنز کی شراکت قائم کی اور رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

گلین فلپس (12) بھی کچھ دیر بعد ہیزل ووڈ کا شکار ہو گئے جبکہ دوسرے اینڈ سے کونوے نے اپنی ساتویں ٹی ٹوئنٹی ففٹی مکمل کی۔ کونوے نے 58 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 92 رنز بنائے۔ جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ کو 200/3 تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 41 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زمپا نے 39 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ پیٹ کمنز چار اوورز میں 46 رنز دے کر بہت مہنگے ثابت ہوئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی بولرز کی سوئنگ نے آسٹریلیا کو شروع سے ہی پریشان کردیا۔ ڈیوڈ وارنر پہلے اوور میں سلپ پر کیچ ہونے سے بچ گئے لیکن بدقسمتی سے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سینٹنر نے کپتان فنچ اور مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ کی وکٹیں لیں جبکہ ساؤتھی نے مچل مارش کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کے پانچ وکٹ پر 68 کے ساکور پر میکسویل نے ہاتھ کھولے لیکن رن ریٹ کے دباؤ میں ریورس سویپ کھیلتے ہوئے ایش سوڈھی کا شکار ہو گئے۔ لوکی فرگوسن نے اپنی پہلی وکٹ میتھیو ویڈ کی صورت میں حاصل کی۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کمنز نے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے، لیکن اس سے شکست کا فرق ہی کم ہوا۔

نیوزی لینڈ کے لیےساؤدھی نے تین وکٹوں پر صرف چھ رنز دیے، جبکہ سینٹنر نے 31 رنز کے عوض تین وکٹ لیے۔ ٹرینٹ بولٹ نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوکی فرگوسن (3 اوور، 20 رنز) اور سوڈھی (4 اوور، 29 رنز) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ نے 2021 کے T20 ورلڈ کپ کے فائنل کی یاد تازہ کردی، جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں اس شکست کو شاید بھلا نہیں پائی اور آخر کار نیوزی لینڈ نے شکست کا بدلہ لیا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوئے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ نے کی، جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 22, 2022, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.