تیز رفتار اور سوئنگ کا ذکر کریں تو جو تیز گیند باز ذہن میں آتے ہیں وہ ہیں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، اور بریٹ لی۔ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ٹی 20 عالمی کپ کے اپنے پانچ پسندیدہ گیندبازوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جو حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے اور اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنا سکتے ہیں۔اسٹین جنہیں دنیا کے عظیم ترین تیز گیند باز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے نے سخت ترین حریف سچن تندولکر سے لے کر برائن لارا تک کو اپنے عروج کے دنوں میں کسی کو بھی چیلنج کر سکتے تھے۔ آئی سی سی کے ساتھ بات چیت میں اسٹین نے ٹورنامنٹ کے اپنے پانچ پسندیدہ باؤلرز پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ پانچ درج ذیل ہیں۔ Five Best Bowlers of T20 World Cup
کگیسو رباڈا اور اینریچ نورکیا (جنوبی افریقہ): ڈیل اسٹین نے کہا کہ رباڈا جنوبی افریقہ کی تیز گیند بازی کے اہل ہتھیار ہیں۔ میں امید کر رہا ہوں کہ جنوبی افریقہ آگے بڑھے گا اور یہ ورلڈ کپ جیت سکے گا، جنوبی افریقہ کا چیمپیئن بننے میں تیز گیند بازوں کا اہم کردار ہوسکتا ہے اس لیے میرے دوسرے فاسٹ باؤلر کے طور پر اینریچ نورکیا ہوں گے۔ میرے خیال میں رباڈا اور نورکیا کا مجموعہ بہت ہی شاندار ہے۔ ان کی رفتار بہت اچھی ہے، ان کے پاس خاص طور پر آسٹریلیا میں اچھی مہارت ہے، رباڈا جب بھی آسٹریلیا جاتے ہیںتو وہ ایک سطح پر اوپر نظر آتا ہے، اس لیے میں ان مسابقتی سلسلے کی تلاش میں ہوں کہ وہ اس سے باہر آئیں اور ورلڈ کپ جیتنے میں جنوبی افریقہ کی مدد کریں۔
مارک ووڈ (انگلینڈ): ڈیل اسٹین نے کہا کہ مارک ووڈ انگلینڈ سے میرے پسندیدہ ہیں۔ میں نے انہیں دیکھا اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ اچھی گیند بازی کرنے والے ہیں۔ میرے خیال میں وہ پہلے تیز گیند باز ہیں جنہوں نے اپنے چار اوورز کے دوران تمام گیندیں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی ہیں۔ وہ ایک بھی سست گیند پھینکتے ہوئے نہیں دکھائی دیتے، وہ بہت لاجواب گیند بازی کرتے ہیں۔ وہ بلے بازوں کو پریشنا کر سکتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اگر انگلینڈ ہر طرح سے آگے بڑھنا چاہتا ہے تو مارک ووڈ انہیں وہاں لے جائے گا۔
مچل سٹارک (آسٹریلیا): آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک کے بارے میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ اسٹارک ایک لاجواب فاسٹ باؤلر ہیں۔ وہ یہاں آسٹریلیا میں کافی تجربہ کار ہیں اور دو بار ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن بھی ہیں (یک روزی ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ)۔ اسٹارک کے پاس کافی تجربہ ہے۔ بائیں ہاتھ کے گیند باز کی تیز رفتار گیندیں ہر بلے باز کو پریشان کرتی ہیں۔ اسٹارک اپنی ٹیم کو دوبارہ چیمپئن بننے میں مدد کر سکتے ہیں۔
شاہین آفریدی (پاکستان): حال ہی میں انجری سے ابھر کر آنے والے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ رواں ٹی 20 ٹورنامنٹ میں میرے آخری فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ ہم نے اسے پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور وہ بالکل حیرت انگیز تھے۔ ان کے پاس زبردست مہارت ہے، انہیں دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی طرف ریورس سوئنگ کرنے میں بھی مہارت ہے۔