ETV Bharat / sports

T20 World Cup بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنز سے شکست دی - بنگلہ دیش کے دیش کے ہاتھوں زمبابوے کو شکست

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں تین رنز سے شکست دے دی۔ سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی۔T20 World Cup

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 3:56 PM IST

برسبین: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز میچ میں تسکین احمد (19/3) کی شاندار گیند بازی کے بعد نجم الحسین شانتو (71) کی نصف سنچری کی بدولت تین رنز سے شکست دے دی۔ سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی۔T20 World Cup

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 69 رنز پر پویلین لوٹ گئی لیکن شان ولیمز اور ریان برل نے شاندار جدوجہد کی۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت نے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تھا، حالانکہ ولیمز 19ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے اور میچ بنگلہ دیش کے کورٹ میں جاپہنچا۔ زمبابوے کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ دوسری گیند پر بریڈ ایونز کے آؤٹ ہونے کے بعد رچرڈ ناگروا نے تیسری اور چوتھی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

تاہم وہ بھی پانچویں گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ جب زمبابوے کو ایک گیند پر پانچ رنز درکار تھے تو وکٹ کیپر نورالحسن نے اسٹمپ کرنے کی کوشش میں بلیسنگ مزربانی کی گیند کو وکٹ کے سامنے کیچ کر لیا جس کی وجہ سے اسے نو بال قرار دیا گیا۔ تھرڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد وہ کھلاڑی جو ہاتھ ملاکر میدان سے باہر جاچکے تھے واپس آگئے۔ تاہم اس بار بھی مزربانی گیند کو نہ چھو سکے اور بنگلہ دیش نے تین رنز سے میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh vs Zimbabwe بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.