ETV Bharat / sports

Bangladesh Beat Zimbabwe زمبابوے کو شکست دے کر بنگلہ دیش پہنچا دوسرے نمبر پر

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 2:05 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اتوار کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ برسبین میں کھیلا گیا یہ میچ بنگلہ دیش نے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا ہے۔ اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ T20 World Cup

Zimbabwe vs Bangladesh
بنگلہ دیش کے ہاتھوں زمبابوے کی شکست

برسبین: آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2022 میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ آخری گیند پر ڈرامائی موڑ آیا لیکن آخر کار بنگلہ دیش 3 رنز سے جیت گیا۔ دراصل زمبابوے کی ٹیم کو میچ میں آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے جو وہ نہیں بنا سکے۔ ایسے میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی جشن منا رہے تھے اور زمبابوے کے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ لیکن یہاں امپائر نے نو بال دے کر سسپنس بڑھا دیا۔ Zimbabwe vs Bangladesh

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر نورالحسن نے آخری گیند پر زمبابوے کے کھلاڑی بلیسنگ موزر بانی کو اسٹمپ کر دیا تھا لیکن تھرڈ امپائر نے دیکھا کہ وکٹ کیپر نے گیند کو اسٹمپ کے آگے پکڑ لیا تھا۔ ایسے میں آخری گیند کو نو بال کہا جاتا تھا۔ ایسے میں زمبابوے کو ایک اور رن مل گیا۔ اس طرح امپائر نے تمام کھلاڑیوں کو آخری گیند کھیلنے کے لیے دوبارہ میدان میں بلایا۔ اس بار زمبابوے کو آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے لیکن موزر بانی ایک بار بھی اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے آخری اوور مصدق حسین نے کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی: بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسری جیت درج کر کے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم کے تین میچوں میں 4 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اپنے سُپر 12 کے گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اس نے گروپ میں جنوبی افریقہ (3) اور زمبابوے (3) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ٹیم انڈیا اپنے دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے نجم الحسن شنٹو (71) کی نصف سنچری اور عفیف حسین کے ناٹ آؤٹ 29 رنوں کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ 2022 میں زمبابوے کے سامنے 151 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی۔ ٹیم کے دو وکٹ 32 رنوں پر گرنے کے بعد شنٹو نے کپتان شکیب الحسن کے ساتھ 54 رنوں کی شراکت کی۔ شکیب الحسن نے 20گیندوں پر ایک چوکا لگا کر 23 رن بنائے جبکہ شنٹو نے 55 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 71 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ عفیف نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 29 رن بناکر بنگلہ دیش کا اسکور سات وکٹ پر 150تک پہنچادیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلنسنگ نے 13رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ رچرڈ ناگوارا نے چار اوور میں 24 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمس کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.