ETV Bharat / sports

مارکرم کی جارحانہ نصف سنچری سے جنوبی افریقہ کی شاندار جیت - South Africa's stunning win over the West Indies

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز پر روکا اور پھر 18.2 اوور میں کافی آسانی سے دو وکٹ پر 144 رن بناکر میچ جیت لیا۔

مارکرم کی جارحانہ نصف سنچری سے جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:39 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 4:33 PM IST

مڈل آرڈر کے بلے باز ایڈن مارکرم (51) کے جارحانہ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں منگل کے روز ٹی۔ 20 عالمی کپ کے چھٹے مقابلے میں سابقہ فاتح ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن پر روکا اور پھر 18.2 اوور میں کافی آسانی سے دو وکٹ پر 144 رن بناکر میچ جیت لیا۔

ان۔ فارم بلے باز مارکرم نے تابڑ توڑ طریقے سے دو چوکے اور چار چھکے لگاکر 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رن بناکر ٹیم کو اہم جیت سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ میں بہترین نصف سنچری والی اننگز کھیلنے والے ریسی وان ڈیر ڈوسین نے بھی اچھے سے ان کا ساتھ دیا۔ ڈوسین تین چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں میں 43 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی

اس سے قبل جنوبی افریقی گیند باز نے اچھی گیند بازی کی۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز ایون لوئس کی 56 رن کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں پہچانے کے باوجود گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ اہم گیند باز اینرک نارتزے نے نپی تلی اور کفایتی گیند بازی سے ٹیم کی واپسی کرائی۔

اینرک نارتزے نے اپنے چار اووروں میں انہوں نے محض 14 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔ اس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ڈوین پریٹورس اگرچہ تین وکٹ لیکر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ کیشو مہاراج اور کیگسو ربادا کو بھی بالترتیب دو اور ایک وکٹ ملا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 27, 2021, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.