ETV Bharat / sports

کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں پاکستانی شامل نہیں

کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اس وقت اظہار کیا گیا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو آئی سی سی ٹیم آف ڈیکیڈ ( دہائی کی ٹیم ) میں شامل نہیں کیا گیا، اس پر گرین شرٹس کے مداح بھی آگ بگولہ ہوگئے اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا موازنہ کرتے ہوئے اپنے طور پر شواہد بنانے لگے۔

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 10:48 AM IST

کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں پاکستانی شامل نہیں
کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں پاکستانی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے رواں دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے ساتھ ہی کونسل پر پاکستان کے ساتھ ناانصافی کے مبینہ الزامات بھی لگنے لگے ہیں۔

آئی سی سی پر پاکستان کے ساتھ ناانصافی کا مبینہ الزام

اعلان کردہ ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی کو کپتان رکھا گیا ہے جبکہ اس میں بھارت کے مزید تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح افغانستان کے راشد خان کو بھی ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے اعلان پر ہی جواب دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آپ نے لکھنے کی غلطی کردی، شاید آپ کو آئی پی ایل ٹی۔20 ٹیم آف دی ڈیکیڈ لکھنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی ٹی۔20 کرکٹ میں رواں دہائی پرفارمنس کا موازنہ آئی سی سی کی اس ٹیم میں شامل کھلاڑیوں سے کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ایک مداح نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے عمر گل کا موازنہ کیا تو اعداد و شمار کے مطابق بمراہ، عمر گل کے قریب بھی نہیں ہیں۔ اسی طرح ایک مداح نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا جب جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز سے مقابلہ کیا تو ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی پرفارمنس کے سامنے کہیں بھی نظر نہیں آتے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے رواں دہائی کے بہترین ٹی۔20 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ یکروزہ اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.