ETV Bharat / sports

پاکستان - افریقہ ٹی۔20 سیریز: میچ اور سیریز دونوں پاکستان کے نام

فخر زمان کی 60 رن کی شاندار پاری اور نچلے بلے باز محمد نواز کے ناٹ آؤٹ 25 رنوں کی بدولت پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو چوتھے اور آخری ٹی-20 مقابلے میں جمعہ کے روز تین وکٹ سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1۔3 سے جیت لی۔

پاک افریقہ ٹی۔20 سیریز: پاکستان نے افریقہ کو 3 وکٹس سے دی شکست، سیریز پر 1۔3 سے کیا قبضہ

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:29 AM IST

Updated : Apr 17, 2021, 7:37 AM IST

پاکستان نے اس سے پہلے تین میچوں کی ونڈے سیریز بھی 1۔2 سے جیتی تھی۔ پاکستان نے پہلا ٹی-20 میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین میچ جیت لیے اور یہ سیریز بھی اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے رَیسی وان ڈیر ڈوسین کے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنے 52 رن اور جانیمن ملان کے 33 رنوں کی بدولت 19.3 اوور میں 144 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ ایک وقت میں دو وکٹ پر 109 رن بنا کر کافی اچھی حالت میں تھا لیکن اس کے بعد اس نے 35 رن جوڑ کر باقی سات وکٹ گنوا دیے۔ حسن علی نے 40 رن پر تین وکٹ، فہیم اشرف نے 17 رن پر تین وکٹ اور حارث روؤف نے 17 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔

پاک افریقہ ٹی۔20 سیریز: پاکستان نے افریقہ کو 3 وکٹس سے دی شکست، سیریز پر 1۔3 سے کیا قبضہ
پاک افریقہ ٹی۔20 سیریز: پاکستان نے افریقہ کو 3 وکٹس سے دی شکست، سیریز پر 1۔3 سے کیا قبضہ

پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنر محمد رضوان کو پاری کی دوسری گیند پر ہی کھو دیا لیکن کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسرے وکٹ کے لیے 91 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ لیکن اس کے بعد پاکستان نے 37 رن جوڑ کر اپنے چھ وکٹ گنوا دیے اور 129 رن پر سات وکٹ گنوا کر بحران میں پھنس گیا لیکن محمد نواز نے 21 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے اور پاکستان کو ایک گیند رہتے تین وکٹ سے دلچسپ جیت دلا دی۔ فہیم اشرف پلیئر آف دی میچ اور بابر اعظم پلیئر آف دی سیریز کے انعام سے نوازے گئے۔

Last Updated : Apr 17, 2021, 7:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.