ETV Bharat / sports

بابر اعظم ٹی۔20 سیریز سے باہر - فرگیوسن

محدود اوورس میں عالمی نمبر دو پر موجود آئی سی سی ٹی۔20 کے بلے باز بابر کو پریکٹس میں تھرو ڈاؤن سیشن کے دوران چوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکس رے رپورٹ نے فریکچر کی تصدیق کردی۔

NZ vs PAK: Babar Azam ruled out of T20I series
بابر اعظم ٹی۔20 سیریز سے ہوگئے باہر
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 4:32 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز سے خارج ہوگئے ہیں۔

اتوار کی صبح پریکٹس سیشن کے دوران دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے بعد اعظم کو سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نمبر دو پر موجود آئی سی سی ٹی۔20 کے بلے باز بابر کو پریکٹس میں تھرو ڈاؤن سیشن کے دوران چوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکس رے رپورٹ نے فریکچر کی تصدیق کردی۔

اس طرح بابر کم سے کم 12 دن تک نیٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس طرح وہ 18-22 دسمبر کے درمیان ٹی۔20میچوں میں جو کہ بالترتیب آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے، نہیں کھیل سکیں گے۔ اس عرصے کے دوران ، ڈاکٹر 26 ڈسمبر سے بَے اُوول کے ماؤنٹ منگانوئی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شریک ہونے کی تصدیق سے قبل بابر کی چوٹ کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

کھیل اور پریکٹس سیشن کے دوران چوٹیں پیشہ ورانہ کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن پاکستان کے لیے بابر اعظم جیسی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑی سے محروم ہونا انتہائی مایوس کن ہے، اس سے دوسرے کھلاڑیوں پر مزید بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایک سرکاری بیان میں کہا، "میں نے بابر کے ساتھ بات کی ہے اور وہ ٹی۔20 سیریز سے محروم ہونے پر افسردہ ہے کیونکہ وہ ٹی۔20 میچوں کے بے چینی سے منتظر تھے۔ لیکن ہمارے سامنے کرکٹ کا ایک طویل سیزن ہے اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔"

واضح رہے کہ بابر کو ایک دن پہلے ہی امام الحق کو بھی تھرو ڈائون سیشن کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ آگئی۔ امام الحق کو 12 روزہ آرام کا مشورہ بھی دیا گیا، جس کے سبب وہ نیوزی لینڈ 'اے' کے خلاف پاکستان شاہینوں کے چار روزہ میچ، جو جمعرات 17 دسمبر کو وہانگارے میں شروع ہورہا ہے، کے لئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے اور بابر اعظم کی طرح ڈاکٹرز پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے قبل امام کی چوٹ کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی فرگیوسن چوٹ لگنے کے سبب محدود اوورس کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے، جس پر پاکستانی کھلاڑی حیدرعلی نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیوں کہ ہم نے کافی تیاری کررکھی ہے۔

پاکستان کی وہ ٹیم جو ٹی۔20 میں شرکت کریں گی۔

پاکستان ٹیم: شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر ، اور وہاب ریاض۔ بابر اعظم (چوٹ کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.