نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو تین دو سے ہرادیا، نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے شکست دی، مین آف دی میچ مارٹن گپٹل نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب کہ گلین فلپس نے صرف 16 بالوں پر بیش قیمتی 34 رنز بنائے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری پھر کپتان فنچ اور میتھیو وید نے اچھی بیٹنگ کی، فنچ 36 اور وید نے 44 رنز بنائے۔ میکس ویل ایک اور اسٹوئینس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کا اسکور 8 وکٹ پر 142 رنز رہا، جب کہ ایش سودھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا اور جیت حاصل کی، کونوے نے 28 بالوں میں 36 رنز اسکور کیے جب کہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر تیز رفتار 71رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن کوئی رن نہ بنا سکے۔
ابھرتے بلے باز گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے فتح دلا دی، اس طرح نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔