بھارت میں منعقد ہونے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لئے شریک ٹیموں نے اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی حامی بھرتے ہوئے اپنی 20 رکنی ٹیم کے ساتھ بھارت آنے کی بات کہی ہے۔
اس سلسلہ میں نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کورونا کی وبا کے سبب پیدا ہونے والے چیلنجزکی وجہ سے اس سال ہندوستان میں ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لئے 20 رکنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ٹیمیں عام طور پر 15 یا 16 کھلاڑیوں کے ساتھ ہی دورہ کر رہی ہیں۔
اسٹیڈ نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی جو صورتِ حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، اس کے مدنظر ہم 20 کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مہیں مدد ملے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کا امکان قوی ہے کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لئے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو جو ابھی تک نیوزی لینڈ کے لئے ٹی۔20 ورلڈ کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ اکتوبر ،نومبر میں ہندوستان میں ہونا طے ہے۔ ساتھ ہی آئندہ نیوزی لینڈ کوپیر سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز کھیلنی ہے۔