ETV Bharat / sports

ایک اور کشمیر پریمئیر لیگ کا انعقاد

پاکستان میں کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کا ترانہ کھیل آزادی سے جاری کردیا گیا۔ یہ ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے، کشمیر میں فوج کے اہتمام سے ایک دہائی قبل کشمیری پریمئیر لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ بنام "کھیل آزادی سے" جاری

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 3:09 PM IST

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کرکٹ میں عوامی دلچسپی کے مدنظر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا نام بھی ایک جیسا رکھا جاتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح ٹی۔20 میچز کا پاکستان کے قبضے میں واقع علاقہ کشمیر میں بھی ٹورنامینٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جسے کشمیر پریمئیر لیگ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگروم میں بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکاروں، فلم شخصیتوں، شوبز اور اسپورٹس اسٹارز اور چھوٹے پردے کے فنکاروں نے شرکت کی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اس رنگا رنگ افتتاحی تقریب کو خاص بنانے کے لیے قابل ذکر مہمان شخصیتوں میں شاہد آفریدی، سوئنگ بالنگ کے سلطان وسیم اکرم، اداکار شان شاہد، فلم اسٹارز مہوش حیات، ایمان علی، فضا علی، جُگن کاظم اور عائشہ عمر بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی پریس ریلیز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 16 سے 27 مئی تک مظفرآباد میں یہ لیگ کھیلی جائے گی۔ جب کہ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، راؤلا کوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرینگر میں 12-2011میں فوج کے اسوقت کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسنین نے کشمیر پریمئیر لیگ کا اہتمام کیا تھا جس میں وادی کشمیر سے وابستہ درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ عمر عبداللہ کے دور حکومت میں منعقدہ اس پریمئیر لیگ میں فوج نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمے کے اشتراک سے اس ٹورنامنٹ کے کئی ادوار کا اہتمام کیا تھا حالانکہ علیحدگی پسندوں نے کھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹس سے دور رہنے کی ترغیب دی تھی۔ اسکے باوجود بڑے پیمانے پر فوج نے کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.