ETV Bharat / sports

سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا سے متاثر - سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ عرفان پٹھان نے ٹویٹ کے ذریعہ اپنے کورونا متاثر ہونے کی جانکاری دی۔

سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا متاثر

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 6:58 AM IST

بڑے بھائی یوسف پٹھان کے بعد اب عرفان پٹھان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ روڈ سیفٹی سیریز میں دونوں بھائی نے ایک ساتھ کھیلا تھا۔

عرفان پٹھان نے اس کی جانکاری خود سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ عرفان چوتھے بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

عرفان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔میں 'سیلف کورنٹائن' ہوا ہوں اور میں گھر میں ہی ہوں۔ میں آپ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ اپنی کورونا جانچ کروائیں۔ سبھی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ آپ سبھی کی صحت اچھی رہے'۔

سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا متاثر
سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا متاثر

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی ایس بدری ناتھ نے بھی اتوار کے روز کہا تھا کہ ان کی کووڈ 19 کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس وقت وہ گھر میں خود کورنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ وہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹورنامنٹ میں کورونا سے متاثر ہونے والے تیسرے سابق بھارتی کھلاڑی ہیں۔ وہیں سنیچر کے روز سچن تیندلکر اور آل راؤنڈر یوسف پٹھان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.