ETV Bharat / sports

سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں کامیاب سرجری

Suryakumar Yadav surgery بھارت کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوگئی۔ انہوں نے اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو باخبر کیا۔ سوریا کمار کو جنوبی افریقہ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔

Suryakumar Yadav undergoes groin surgery in Germany
سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں کامیاب سرجری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 6:02 PM IST

میونخ: بھارت کے ٹاپ رینک والے ٹی ٹوئنٹی بلے باز سوریہ کمار یادو کی 17 جنوری کو جرمنی کے شہر میونخ میں اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوئی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔ سرجری کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا، 'سرجری ہو گئی ہے۔میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور میری اچھی صحت کے لیے دعا کی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جلد واپس آؤں گا۔

  • Surgery done✅

    I want to thank everyone for their concerns and well wishes for my health, and I am happy to tell you all that I will be back very soon 💪 pic.twitter.com/fB1faLIiYT

    — Surya Kumar Yadav (@surya_14kumar) January 17, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوریا گزشتہ ماہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 56 گیندوں پر سنچری بنانے کے فوراً بعد فیلڈنگ کے دوران بائیں ٹخنے میں انجری کے باعث میدان سے باہر ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں بیساکھی کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ ان کی چوٹ سنگین ہے۔ لیکن بعد میں اس کا علاج کرنے والی ٹیم کے ڈاکٹروں نے اسے سپورٹس ہرنیا کے طور پر شناخت کیا اور وہ سرجری کے لیے جرمنی جانے سے پہلے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں ریہیب سے بھی گزرے۔

اس آپریشن کے بعد کیا سوریہ کمار آئی پی ایل 2024 کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں یہ ایک بڑا سوال ہے کیونکہ یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز میں 1 سے 29 جون تک ہونے والے 2024 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی سامنے کھڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.