ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کی کمان سوریہ کمار یادو کے ہاتھ میں - ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم اںڈیا کا اعلان

سوریہ کمار یادو کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ شریس ائیر آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور وہ گائیکواڑ سے نائب کپتان کا کردار سنبھالیں گے۔ India Australia T20I series

Suryakumar Yadav
سوریہ کمار یادو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:57 PM IST

نئی دہلی: سوریہ کمار یادو کو پیر کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف یہ پانچ میچوں کی سیریز 23 نومبر سے وشاکھاپٹنم میں شروع ہوگی۔ اوپنر رتوراج گائیکواڈ کو سیریز کے لیے نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا میں حالیہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں سے صرف تین کھلاڑیوں پرسدھ کرشنا، ایشان کشن اور سوریہ کمار کو ہی منتخب کیا گیا ہے اور باقی کھلاڑیوں آرام دیا گیا ہے۔ لیکن شریس ائیر رائے پور اور بنگلورو میں آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور وہ گائیکواڑ سے نائب کپتان کا کردار سنبھالیں گے۔

بھارتی اسکواڈ: سوریہ کمار یادو (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ)، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 66 رنز سے شکست دے دی تھی لیکن بھارت نے اس سیریز کو 2-1 سے اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.