ETV Bharat / sports

Suryakumar Yadav کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں، سوریہ کمار یادو

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 9:35 AM IST

ہانگ کانگ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد سوریہ کمار یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'وہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہانگ کانگ کے خلاف سوریا کمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ Suryakumar Yadav press conference

کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں، سوریہ کمار یادو

دبئی: بھارت نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو 40 رن سے شکست دے کر سپر چار میں جگہ بنالی ہے جس میں سوریہ کمار یادو کی 26 گیندوں میں کھیلی گئی 68 رن کی شاندار اننگز کا اہم رول رہا ہے حالانکہ بہترین کارکردگی کے باوجود ٹیم میں سوریہ کمار کی جگہ مستقل نہیں ہوسکی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پوزیشن پر بلے بازی کرسکتے ہیں۔ Suryakumar Yadav on Batting Position

سوریہ کمار چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے، انھوں نے بہترین شاٹس کھیلے اور چھ چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ سوریہ کمار نے میچ کے بعد کہا، ’’میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، آپ جو بھی نمبر کہیں گے۔ میں نے کوچ اور کپتان سے کہا ہے کہ مجھے کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجیں اور بس مجھے کھیلنے کا موقع ضرور دیں۔

نائب کپتان کے ایل راہل چوٹ سے واپسی کر رہے ہیں، لیکن وہ اب تک ٹورنامنٹ میں کچھ خاص نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف 39 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔ جب سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، تو انہوں نے کہا، ’’تو آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کے ایل راہل کو نہیں کھلانا چاہیے۔ وہ انجری کے بعد واپسی کررہے ہیں اور انہیں کچھ وقت درکار ہے اور ہمارے پاس ابھی وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ICC T20 Rankings: ٹی ٹوینٹی درجہ بندی میں سوریہ کُمار یادو کی لمبی چھلانگ

ٹی 20 ورلڈ کپ قریب ہے اور ہندوستان اپنے بہترین بلے بازی مجموعہ کو تلاش کرنے کی کوشش میں مسلسل تجربات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "چیزیں جاری رہیں گی، بہت ساری چیزیں ہیں جن کی ہم کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں اور پریکٹس سیشنز کے بجائے انہیں میچوں میں آزمانا بہتر ہوگا۔ ہانگ کانگ کے خلاف سوریا کمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ Suryakumar Yadav against Hong Kong

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.