ETV Bharat / sports

Suryakumar Yadav overtake Babar سوریہ کمار یادو نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا

بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادو نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ Suryakumar Yadav overtake Babar

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:43 PM IST

Suryakumar Yadav overtake Babar Azam In Latest ICC Rankings
سوریہ کمار یادو نے بابر اعظم کو چھوڑا پیچھے

دبئی: بھارت کے سوریہ کمار یادو کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیٹنگ ٹی 20 رینکنگ میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ سوریہ کمار اب ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی بلے باز پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ بابر اب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جب کہ پاکستان کے سلامی بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر ہیں۔ Suryakumar Yadav overtake Babar Azam In Latest ICC Rankings

بتادیں کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سوریہ کمار یادیو نے طوفانی بلے بازی کی اور 25 گیندوں میں 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کی تیز اننگز نے انہیں درجہ بندی میں مدد فراہم کی اور وہ نمبر 4 سے نمبر 3 تک چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ سے بابر خراب فارم سے گزر رہے ہیں۔ یہی نہیں بابر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ سکور نہیں کر سکے اور 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی رینکنگ میں ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیل کر اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔

بتادیں کہ اگر سوریہ کمار آنے والے میچوں میں رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ دن دور نہیں جب وہ ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے بہترین بلے باز بن جائیں گے۔ اس وقت رضوان کے 825 پوائنٹس ہیں، جب کہ سوریہ کمار ان سے صرف 46 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ بھارت کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار کا موجودہ ریٹنگ پوائنٹ 780 ہے۔ ایسے میں امید ہے کہ جلد ہی سوریہ کمار دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے باز بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.