ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 سری لنکا کے ایشیا کپ اسکواڈ میں تین نوجوان گیند باز شامل - Announces Squad For Asia Cup 2023

سری لنکا نے تین تجربہ کار تیز گیند بازوں کے زخمی ہونے کے سبب ٹیم سے باہر ہونے کے بعد بنورا فرنینڈو اور پرمود مادوسن کو ایشیا کپ 2023 کی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے منگل کو اس کی تصدیق کی۔

سری لنکا کے ایشیا کپ اسکواڈ میں تین نوجوان گیند باز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 2:00 PM IST

کولمبو:سری لنکا کے لیگ اسپن گیندباز آل راؤنڈر دوشن ہیمنتا کو بھی وینندو ہسرنگا کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کوسل پریرا کی بھی دو سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ چار ون ڈے کھیلنے والے فرنینڈو اور ایک ون ڈے کھیلنے والے مدوشن زخمی دشمنتا چمیرا، دلشان مدوشنکا اور لاہیرو کمارا کی غیر موجودگی میں اسکواڈ میں آئے ہیں۔ جہاں لاہیرو کی چوٹ معمولی ہے، چمیرا اور مدوشنکا بھی 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے وقت پر فٹ ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ران میں کھینچاو کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے ہسرنگا ایشیا کپ کے اختتام میں کھیل سکتے تھے لیکن ورلڈ کپ کے نزدیک ہونے کے مدنظر ایس ایل سی نے چوٹ کے بڑھنے کا خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اورکسن راجیتا سری لنکا کے تیز گیند باز ہیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپننگ آل راؤنڈر دونتھ ویلالگے اسپن باؤلنگ گروپ میں ہیمنتھا اور مہیش تیکشنا کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Babar Azam to Stick with Winning Momentum ایشیا کپ میں کسی کو آسان نہیں لیں گے، جیت کا مومینٹم برقرار رکھیں گے، بابر

سری لنکا ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس (وکٹ)، کوسل پریرا، دھننجے ڈی سلوا، چرت اسلنکا، سدیرا سماراویکرما، دونیت ویلالگے، مہیش تیکشانا، میتھیشا پاتھیرا، کتھیشا پتھیرانا، دوشن ہیمنتا، بنورا فرنینڈو، پرمود مدوشن۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.