دمبولا: سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کپتان چماری اٹا پٹو کی 80 رنز کی اننگز کی بدولت پیر کو تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے 20 اوور میں 139 رنز کا ہدف دیا تھا جو سری لنکا نے 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ حالانکہ بھارت نے یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ chamari half century helped sri lanka beat india in 3rd t20
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارت ٹیم کی سلامی بلے باز شیفالی ورما صرف پانچ رنز بنانے کے بعد پہلے اوور کی چھٹی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد اسمرتی مندھانا اور ایس میگھنا نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 41 رنز کی شراکت داری کی۔ اسمرتی نے 21 گیندوں میں تین چوکوں کی بدولت 22 رنز بنائے جبکہ میگھنا نے 22 رنز بنانے کے لیے 26 گیندیں کھیلیں۔
بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جمائما روڈریگز نے 33 اور پوجا وستراکر نے 13 رنز بنا کر بھارت کو 138 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کے گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے بھارت کو پوری اننگز میں ہاتھ کھولنے نہیں دیا۔ اوشادی رانا سنگھے نے تین اوورز میں صرف 13 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اما کنچنا نے چار اوورز میں 22 رن دے کر روڈریگز کا وکٹ لیا۔ اس کے علاوہ سوگندیتا کماری اور انوکا رنویرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: England Defeat New Zealand: تیسرا ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ نے کلین سویپ کیا
139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے کپتان اتاپتو نے 80 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سیریز کا آخری میچ جیتوانے میں مدد کی۔ اٹاپٹو نے اپنی 48 گیندوں کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں اس اننگز کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ نیلاکشی ڈی سلوا نے 30 (28) اور ہرشیتا ماڈوی نے 13 (14) رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔