ETV Bharat / sports

World Cup Qualifier سری لنکا نے ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا

author img

By

Published : Jul 9, 2023, 9:40 PM IST

سری لنکا نے اتوار کو ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں نیدرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں سری لنکا کی جانب سے سہان نے 71 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ہسرنگا (21 گیندوں، 29 رنز) اور متیشا پتھیرانا (30 گیندوں، 13 رنز) نے سری لنکا کو آل آؤٹ ہونے سے پہلے 47.5 اوورز میں 233 رنز تک پہنچا دیا۔

World Cup Qualifier
World Cup Qualifier

ہرارے: سہان آراٹچیگے (57) کی شاندار نصف سنچری اور مہیش ٹیکشنا (31/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں نیدرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دے دی۔ سہان کی نصف سنچری کی مدد سے سری لنکا نے ہالینڈ کے سامنے 234 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نوجوان آف اسپنر ٹیکشنا نے 6.3 اوورز میں 31 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان مدوشنکا نے سات اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وینندو ہسرنگا نے سات اوورز میں 35 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہالینڈ نے ٹاس جیت کر ٹائٹل مقابلے میں باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی سست شروعات کے بعد اس کے دونوں اوپنرز کو 44 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاتھم نسانکا نے 33 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ سدیرا سمارا وکراما نے 23 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

ابتدائی جھٹکوں کے بعد کوسل مینڈس اور سہان نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت داری کی۔ مینڈس نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور ان کی وکٹ گرنے کے بعد سہان نے چارت اسلانکا (36 گیندوں، 36 رنز) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 64 رنز بھی جوڑے۔

سری لنکا کی جانب سے سہان نے 71 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ہسرنگا (21 گیندوں، 29 رنز) اور متیشا پتھیرانا (30 گیندوں، 13 رنز) نے سری لنکا کو آل آؤٹ ہونے سے پہلے 47.5 اوورز میں 233 رنز تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: Ashes 2023 تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ کی ایشیز جیتنے کی امیدیں برقرار

یہ اسکور ہالینڈ کے لیے بہت بڑا ثابت ہوا۔ ڈچ ٹیم کے لیے اوپنر میکس اوڈاؤڈ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے، حالانکہ اس کے لیے انہوں نے 63 گیندیں بھی کھیلیں۔ لوگن وان بیک نے 20 رنز بنائے جبکہ آٹھ ڈچ بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میں سرفہرست دو ٹیمیں ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور نیدرلینڈز اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں حصہ لیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.