ETV Bharat / sports

Pakistan Beat Sri Lanka: عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی جیت - سری لنکا کے خلاف پاکستان کی مقابلے میں واپسی

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان نے عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ سنچری اننگ کی بدولت 4 وکٹوں سے جیت درج کی۔ Abdullah Shafique Smash Century Against Sri Lanka

عبداللہ شفیق کی سنچری سے پاکستان کی مقابلے میں واپسی

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 8:00 AM IST

Updated : Jul 20, 2022, 4:29 PM IST

عبداللہ شفیق (ناٹ آؤٹ 112) کی سنچری اور بابر اعظم (55) کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں منگل کو 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچویں دن 4 وکٹوں سے جیت درج کی۔ Abdullah Shafique century puts Pakistan on top عبداللہ شفیق نے ذإہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 408 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 160 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

پاکستان 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں اترا تو اسپن کے لیے مددگار پچ پر سری لنکا کی پوزیشن مضبوط نظرآرہی تھی لیکن عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام نے 73 گیندوں پر 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی جس میں انہوں نے تین چوکے لگائے۔ دوسری اننگز میں اظہر علی (6) بھی جلد آؤٹ ہوئے، تاہم عبداللہ اور کپتان بابر نے پھر ذمہ داری سنبھالی۔ بابر کے آؤٹ ہونے سے قبل دونوں کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی۔

بابر جے سوریا کی کرشماتی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹے اور دن کے کھیل کے اختتام تک محمد رضوان (7 ناٹ آؤٹ) عبداللہ (112 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 120 رنز درکار ہیں، سری لنکا فتح سے سات وکٹوں کے فاصلے پر ہے۔

ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 87 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔اننگز کے پانچویں اوور میں امام الحق کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا لیکن انہوں نے فوری طور پر ریویو لیا اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ گیند وکٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی۔ ایک اوور بعد ہی امام کو ایک اور بڑا موقع اس وقت ملا جب انہوں نے کور میں شاٹ کھیلا لیکن چندیمل ایک مشکل کیچ لینے میں ناکام رہے اور کھانے کے وقفے تک دونوں کھلاڑیوں نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 87 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی 35 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جو اسٹمپ ہو کر پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔ تجربہ کار اظہر علی ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 6 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کو وکٹ دے بیٹھے۔ 103 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابراعظم آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شرع کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 100رنز سے زائد کی ساجھے داری قائم کی، اس دوران نوجوان عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود کپتان بابر نے بھی نصف سنچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka vs Pakistan 1st Test: دوسری اننگز میں سری لنکا کی پاکستان پر گرفت مضبوط

کپتان بابراعظم 55 رنز بنا کر چوتھے روز آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے اور اس وقت پاکستان کا اسکور 205 رنز تھا اور جیت کے لیے 173 رنز درکار تھے۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 222 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 120 رنز کا سنگ میل عبور کرنا ہے۔ عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان 7 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 20, 2022, 4:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.