سری لنکا کرکٹ نے پیر کے روز بھارت کے خلاف 24 فروری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ Sri Lanka announced squad for T20 series against India
داسن شناکا ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ چارت اسلانکا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورے سے واپس آنے والے بلے باز اویشکا فرنینڈو، تیزگیندباز نووان تشارا اور آل راؤنڈر رمیش مینڈس انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
مڈل آرڈر بلے باز بھانوکا راجا پاکسے کو بھی فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
لکھنؤ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی 24 فروری کو کرے گا، جبکہ بقیہ دو میچ 26 اور 27 فروری کو دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔ Sri Lanka squad for T20 series against India
یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka Series: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کی 18 رکنی ٹیم:
داسن شاناکا (کپتان)، پتھوم نسانکا، کشل مینڈس، چرت اسلانکا، دنیش چنڈیمل، دانوشکا گناتیلاکا، کامل مشرا، جینتھ لیانگے، ونیندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دشمنتا چمیرا، لاہرو کمارا، بینورا فرنانڈو، شرن فرنانڈو، مہیش تھیکشنا، پروین جے وکرما، آشیان ڈینیئل۔
یو این آئی