پڈوچیری: روہن کنومل (70)، مینک اگروال (64) اور نارائن جگدیشن (72) کی نصف سنچریوں کے بعد ودھوت کاویرپا (17/5) کی خطرناک گیندبازی سے ساؤتھ زون نے دیودھر ٹرافی کے پہلے میچ میں نارتھ زون کو 185 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ ساؤتھ زون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 303 رنز بنائے اور بارش کے باعث نارتھ زون کو 27 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا گیا۔ نارتھ زون کی پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جو دیودھر ٹرافی کی تاریخ کا سب سے کم اسکور ہے۔ کنومل اور مینک نے جہاں 117 سنچری پارٹنر شپ سے ساؤتھ زون کو مضبوط آغاز فراہم کیا، وہیں جگدیشن نے نصف سنچری بناتے ہوئے یہ یقنی بنایا کہ ان کی ٹیم 300 رن کے پار پہنچے۔
کنومل نے 61 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے، جبکہ مینک نے 68 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 64 رنزکی اننگ کھیلی۔ جگدیشن نے 66 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ نارتھ زون نے بارش کی پہلی پوچھار سے قبل 24 رنز پر ہی چار وکٹیں گنوا دیں۔ بارش کے بعد اسے 35 اوورز میں 262 رنز کا ہدف دیا گیا اور تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں وکٹیں گرتی رہیں۔ بالآخر نارتھ زون کو 28 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا گیا اور پوری ٹیم 60 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کاویرپا ساؤتھ زون کی جانب سے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے چھ اوور میں 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وجے کمار وشاک نے دو جبکہ واسوکی کوشک، روی شرینواسن سائی کشور اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا
یو این آئی