ETV Bharat / sports

South Africa Defeat Team India: جنوبی افریقہ نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی - کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ India vs South Africa

جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 5:33 PM IST

Updated : Jan 14, 2022, 10:29 PM IST

مڈل آرڈر بلے باز کیگن پیٹرسن (82) اور ریسی وان ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار نصف سنچری شراکت داری سے جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ کے بعد سات وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ South Africa Defeat Team India

میزبان ٹیم نے 212 رن کے ہدف کے تعاقب کو تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ٹیم انڈیا کو ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی۔ بھارتی گیند بازوں نے ٹیم کو مایوس کیا اور وہ مطلوبہ وکٹیں حاصل نہ کرسکیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جس انداز میں شاندار واپسی کی وہ قابل تعریف ہے اور اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہانسبرگ میں چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے برابری کی اور یہاں کیپ ٹاؤن میں اپنی جیت پر مہر ثبت کی۔ جنوبی افریقہ نے سپر اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی بطور ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک بار پھر ہندوستان کو سیریز جیتنے سے محروم رکھا۔

اس میچ میں 212 رن کا ہدف اس پچ پر مشکل ہونے والا تھا۔ ہندوستان نے ابتدائی جھٹکا دے کر اچھی شروعات کی تھی لیکن دوسری وکٹ کے لئے ایلگر اور کیگن پیٹرسن کی شاندار شراکت نے ٹیم انڈیا پر دباؤ بنایا ۔ ریویو نے بھی ہندوستان کا ساتھ نہیں دیا اور پیٹرسن اور ون ڈیر ڈوسین نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا۔ پیٹرسن بھلے ہی اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے لیکن انہوں نے سیریز جیتنے کی مضبوط بنیاد رکھی اور باوما نے اپنے شاندار شاٹ سے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: West Indies vs Ireland: آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

بھارتی گیند بازوں نے بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس کے علاوہ آسانی سے رن دینا اور ناقص فیلڈنگ نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔ آخر کار کپتان کوہلی کی اس ٹیسٹ ٹیم کو خالی ہاتھ وطن لوٹنا پڑے گا۔ تاہم ٹیم نے ایک میچ جیت کر عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اہم پوائنٹس حاصل کیا ۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 14, 2022, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.