میزبان جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں SA vs IND 2nd ODI بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے، اس شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی گنوا دی ہے۔
اب بھارت پر سیریز 3-0 سے نہ ہارنے کا دباو ہوگا، آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
288 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز کافی اچھا رہا اور اسکے دونوں سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (78) اور جانےمن مالان (91) نے پہلی وکٹ کے لیے 132 رنز کی شراکت کی۔
اس کے بعد کپتان بواما 35 مارکرم 37 اور ڈاسن نے بھی 37 رنز بناکر میچ کو اپنی جھولی میں کرلیا، بھارت کی جانب سے بمراہ، شاردل اور چہل کو ایک ایک وکٹ ملا۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کو شاندار بلے بازی کی وجہ سے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: IND vs SA 1st ODI: پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کو شکست
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، وکٹ کیپر رشبھ پنت (85) اور کپتان لوکیش راہل (55) کی شاندار نصف سنچریوں اور شاردل ٹھاکر کی ناٹ آؤٹ 40 رنز کی کارآمد اننگز کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز کا چیلنجنگ اسکور بناتھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے شمسی نے 57 رن پر دو وکٹ لیے جبکہ مارکرم، ماہاراجہ پھلکوایو اور مگالا کو ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔