ETV Bharat / sports

سورو گانگولی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 7:53 PM IST

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک بیان میں کہا 'آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر سورو گانگولی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔'

سورو گانگولی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر
سورو گانگولی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپنے سابق بھارتی ٹیم کے ساتھی انیل کمبلے کی جگہ لیں گے، جو 2012 میں اپنی تقرری کے بعد سے تین بار اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔

آئی سی سی نے بدھ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک بیان میں کہا 'آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر سورو گانگولی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔'

دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور بعد میں ایک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ان کا تجربہ ہمیں آگے بڑھتے ہوئے ہمارے کرکٹ کے فیصلوں کوتشکیل دینے میں مدد کرے گا۔ میں گزشتہ نو برسوں میں بہترین قیات کے لئے انیل کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں۔ ان کی مدت کار میں ڈی آر ایس کے زیادہ باقاعدہ اور متواتر درخواست کے ذریعے بین الاقوامی کھیل کو بہتر بنانے اور مشتبہ بالنگ ایکشن کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط عمل پر کام کیاگیا۔'

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی بورڈ نے منگل کو ہونے والی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے، جن میں سب سے اہم فیصلہ حال ہی میں افغانستان میں حکومت کے تختہ پلٹ سے افغانستان میں کرکٹ کی صورت حال کاجائزہ لینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل دی۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان میں کرکٹ کے مستقبل کے تعلق سے تشویش برقرار ہے، خاص طورپر خواتین کرکٹ کے حوالے سے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.