ETV Bharat / sports

ICC Women's Cricketer of the Year: اسمرتی مندھانا سال کی بہترین خاتون کرکٹر منتخب - آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا کو آئی سی سی نے سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ Smriti Mandhana named ICC Women's Cricketer of the Year

اسمرتی مندھانا بہترین خاتون کرکٹر منتخب
اسمرتی مندھانا بہترین خاتون کرکٹر منتخب
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 7:25 AM IST

Updated : Jan 26, 2022, 6:35 AM IST

بھارتی خواتین ٹیم کی اوپنر بلے باز اسمرتی مندھانا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2021 کی بہترین خاتون کرکٹر منتخب کیا ہے۔ انہیں ریچل ہیہو فلنٹ ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ Mandhana won the Rachael Heyhoe-Flint Trophy اسمرتی مندھانا، ایلیس پیری کے بعد دنیا کی واحد دوسری خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ ٹرافی دو بار جیتی۔ ICC Women's Cricketer of the Year 2021

اسمرتی نے اس سے قبل 2018 میں بہترین خاتون کرکٹر اور بہترین ون ڈے خاتون کرکٹر کا خطاب جیتا تھا۔ Smriti Mandhana Best Female Cricketer جھولن گوسوامی نے 2007 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ اس طرح اسمرتی یہ ایوارڈ جیتنے والی دوسری بھارتی خاتون بھی ہیں۔

سال 2021 میں انہوں نے 22 بین الاقوامی میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 38.86 کی اوسط سے 855 رنز بنائے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف گولڈ کوسٹ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 127 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ ان کا نام آئی سی سی کی خواتین کی سالانہ ٹی۔ ٹوئنٹی ٹیم میں بھی شامل ہے۔ Gold Coast Day Night Test against Australia

یہ بھی پڑھیں: Sindhu Wins Syed Modi Tournament: سندھو نے دوسری بار سید مودی خطاب جیتا

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم انڈیا نے آٹھ میں سے صرف دو میچ جیتے جن میں T20 اور ون ڈے بھی شامل ہے۔ ان دونوں میچوں میں مندھانا نے اپنے بلے سے اہم کردار ادا کیا۔ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مندھانا نے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے لیے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 26, 2022, 6:35 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.