کولکاتا: کے کے آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وینکی میسور نے کہاکہ شریس چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں نہیں کھیل سکے تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ کے کے آر کے کپتان کے طور پر واپس آئے ہیں۔ جس طرح اس نے اپنی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے سخت محنت کی ہے اور جس طرح کی فارم ہے، وہ اسے دکھا کر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرے گا۔
-
Quick Update 👇#IPL2024 @VenkyMysore @ShreyasIyer15 @NitishRana_27 pic.twitter.com/JRBJ5aEHRO
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) December 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Quick Update 👇#IPL2024 @VenkyMysore @ShreyasIyer15 @NitishRana_27 pic.twitter.com/JRBJ5aEHRO
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) December 14, 2023Quick Update 👇#IPL2024 @VenkyMysore @ShreyasIyer15 @NitishRana_27 pic.twitter.com/JRBJ5aEHRO
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) December 14, 2023
انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کے بھی شکر گزار ہیں کہ نتیش نے گزشتہ سیزن میں شریاس کی جگہ لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور انہوں نے ٹیم کے لیے بہت اچھا کام کیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نائب کپتان کے طور پر نتیش کے کے آرکے مفاد کے لیے ہر ممکن طریقے سے شریاس کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان
کپتانی ملنے پر شریس ایر نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جس میں انجری کی وجہ سے میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا۔ نتیش نے نہ صرف میری جگہ لینے میں بہت اچھا کام کیا بلکہ اپنی قابل ستائش قیادت سے بھی۔ مجھے خوشی ہے کہ کے کے آر نے انہیں نائب کپتان بنایا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے ٹیم کی قائدانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔
یو این آئی