کولمبو:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایکس پر کہاکہ شریس ایئر بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کمر کے درد سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ انہیں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ آج سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے سپر 4 میچ سے باہر رہیں گے۔
شریس ایئر کو اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کمر میں تکلیف ہوئی تھی۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس کے وقت ان کی غیر موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریاس ائیر کمر میں درد کی تکلیف میں مبتلا ہیں اس لیے ان کی جگہ کے ایل راہول کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:India Bat First سری لنکا کے خلاف بھارت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
خیال رہے پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں آئیر کی جگہ لینے والے کے ایل راہل نے پیر کو اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی تھی۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے درمیان ناٹ آوٹ ڈبل سنچری شراکت کی بدولت ہندوستان نے پیر کے روز اپنے روایتی حریف پاکستان کو 228 رن سے شکست دے دی تھی۔ٹیم انتظامیہ نے احتیاطا شریس ایئر کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
یواین آئی